0
Saturday 28 Aug 2021 16:21

افغانستان میں انخلا سے بڑا مسئلہ انتظامی خلا ہے، فواد چوہدری

افغانستان میں انخلا سے بڑا مسئلہ انتظامی خلا ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انخلا سے بڑا مسئلہ انتظامی خلا ہے، دنیا افغانستان میں جاری صورتحال سے درپیش خطرات کو محسوس کرے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلا کے عمل میں پاکستان کی کاوشوں کی پوری دنیا معترف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے متعلق وزیراعظم کی ایک ایک بات حرف بہ حرف درست ثابت ہوئی، اگر پاکستان کے مشورے پر عمل کیا جاتا تو افغانستان کی صورتحال مختلف ہوتی۔ ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حکومت بنانا وہاں کے لوگوں کا کام ہے، ہماری خواہش ہے کہ تمام اقوام پر مشتمل حکومت بنانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے بیانات اس حوالے سے کافی حوصلہ افزا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تمام اشاریئے بتا رہے ہیں کہ پاکستان استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، پی ڈی ایم کے جلسے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس جلسے کے بعد مولانا فضل الرحمٰن پھر بیمار ہو جائیں گے اور شہباز شریف کو چاہیئے کہ فیصلہ کریں کہ مسلم لیگ (ن) کا لیڈر کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو اپوزیشن کی 3 سالہ کارکردگی سامنے رکھنی چاہیئے، تاکہ لوگوں کو موازنہ کرنے کا موقع مل سکے۔ حکومت سندھ پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو 3 سالوں میں 1900 ارب روپے وفاقی حکومت سے ملے ہیں، سندھ کے میڈیا کو صوبائی حکومت سے کارکردگی رپورٹ طلب کرنی چاہیئے۔

 
خبر کا کوڈ : 950865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش