QR CodeQR Code

وندر پولیس کی کارروائیاں، 2 منشیات فروش گرفتار

28 Aug 2021 19:52

ایس ایچ او وندر کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی اور ایڈیشنل ایس پی لسبیلہ کی ہدایات کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ علاقے میں کسی منشیات فروش کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ وندر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 منشیات فروش گرفتار کرکے ان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر دیئے ہیں۔ ایس ایچ او وندر غلام اکبر شیخ کے مطابق گشت کے دوران بیوہ کالونی اور میراں پیر روڈ سے وندر پولیس کے اہلکاروں نے ایک ملزم سے 4 سو گرام اور دوسرے ملزم سے 6 سو گرام چرس برآمد کر لی ہے۔ مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او وندر کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی اور ایڈیشنل ایس پی لسبیلہ کی ہدایات کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ علاقے میں کسی منشیات فروش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وندر پولیس کے جوان معاشرتی جرائم کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے میں مصروف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 950888

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950888/وندر-پولیس-کی-کارروائیاں-2-منشیات-فروش-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org