0
Saturday 28 Aug 2021 21:19

پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی کی دشمنی میں دوست بن گئے، ناصر حسین شاہ

پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی کی دشمنی میں دوست بن گئے، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کی دشمنی میں دوست بن گئے۔ اپنے بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تین سال میں صرف انتقامی کارروائیاں کی گئیں جبکہ مراد علی شاہ کے 3 سال میں سندھ باقی تمام صوبوں سے کئی گنا بہتر ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں ترقیاتی کام اور صحت کا نظام قابلِ تعریف ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ مراد علی شاہ پورے ملک میں سب سے زیادہ کامیاب وزیراعلیٰ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 950908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش