QR CodeQR Code

پی ڈی ایم کراچی جلسہ، جے یو آئی رہنما کی خواتین کو شریک نہ ہونے کی ہدایت

28 Aug 2021 21:22

ایک بیان میں جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ کیا مدارس کے بچے پاکستانی نہیں ہے؟ وہ بھی پاکستان کے نوجوان (یوتھ) ہیں، عمران خان کل نوجوانوں کو دیکھ لیں گے کہ وہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمیعت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری اور مرکزی ناظمِ انتخابات مولانا راشد سومرو نے پی ڈی ایم کے کل ہونے والے جلسے سے خواتین کو شرکت سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ڈی ایم جلسے سے ایک روز قبل جے یو آئی کے اہم رہنما نے بیان دیا کہ کل کے جلسے میں خواتین شرکت نہ کریں۔ راشد سومرو نے کہا کہ ہم خواتین کےخلاف نہیں بلکہ ان کا احترام کرتے ہیں، اس لئے جلسے میں شرکت سے روک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل کا جلسہ تاریخی ثابت ہوگا، اس لئے خواتین کو زحمت نہیں دے سکتے، جلسے میں مدارس کے طالب علم بھی دھڑلے سے شریک ہوں گے۔ راشد سومرو نے جلسوں میں مدارس کے بچوں کی شرکت پر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا مدارس کے بچے پاکستانی نہیں ہے؟ وہ بھی پاکستان کے نوجوان (یوتھ) ہیں، عمران خان کل نوجوانوں کو دیکھ لیں گے کہ وہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 950909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950909/پی-ڈی-ایم-کراچی-جلسہ-جے-یو-آئی-رہنما-کی-خواتین-کو-شریک-نہ-ہونے-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org