QR CodeQR Code

بائیڈن و بینیٹ کیجانب سے ایران کو دیجانیوالی دھمکی پر علی شمخانی کا جواب

28 Aug 2021 21:27

غاصب صیہونی و امریکی سربراہان مملکت کیجانب سے ایران کیخلاف "دوسرے آپشنز" کے استعمال کی دیجانیوالی دھمکی کے جواب میں ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ کا لکھنا تھا کہ یہ ایک غیرقانونی دھمکی ہے جبکہ بھرپور ایرانی جواب کا حق محفوظ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ایڈمرل علی شمخانی نے غاصب صیہونی رژیم کے وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات میں ہی ایران کے خلاف دی جانے والی دھمکیوں کا بھرپور جواب دیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں علی شمخانی نے امریکی و اسرائیلی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بینیٹ و بائیڈن کی اولین ملاقات میں ہی ایران کے خلاف "دوسرے آپشنز" کے استعمال کی بات؛ نہ صرف ایک آزاد و خودمختار ملک کے خلاف کھلی غیر قانونی دھمکی ہے بلکہ "موجود آپشنز" کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے بھرپور جواب کا حق بھی مسلم بنا دیتی ہے۔ واضح رہے کہ واشنگٹن کے دورے پر موجود غاصب صیہونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ اپنی پہلی حکومتی ملاقات میں کہا تھا کہ ایران کے حوالے سے پہلے تو سفارتکاری کے مطابق کام کیا جائے گا جس کی ناکامی کے بعد ایران کے خلاف "دوسرے آپشنز" پر غور شروع کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 950911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950911/بائیڈن-بینیٹ-کیجانب-سے-ایران-کو-دیجانیوالی-دھمکی-پر-علی-شمخانی-کا-جواب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org