0
Saturday 28 Aug 2021 23:58

پی ڈی ایم اجلاس، (ن) لیگیوں کو باہر روک لیا گیا، شہباز شریف کے فون پر انٹری

پی ڈی ایم اجلاس، (ن) لیگیوں کو باہر روک لیا گیا، شہباز شریف کے فون پر انٹری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں (ن) لیگ کے بعض اراکین کو شریک ہونے سے روک دیا گیا۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، آفتاب شیر پاﺅ، محمد زبیر اور ثنا بلوچ شریک ہوئے۔ نواز شریف، مریم نواز اور اسحاق ڈار نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکرٹری راشد سومرو نے (ن) لیگ کے کئی رہنماﺅں کو اجلاس میں شرکت سے روکا۔ راشد سومرو نے کہا کہ آپ کے لوگ پہلے ہی بڑی تعداد میں موجود ہیں، مزید لوگ نہیں جا سکتے۔ بعد ازاں شہباز شریف کے ٹیلی فون کرنے پر عطاء اللہ تارڑ، مریم اورنگزیب اور محمد زبیر کو اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ اجلاس کے دوران مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، اس دوران دھکم پیل ہوئی، جس کے باعث دروازہ ٹوٹ گیا، بعد ازاں (ن) لیگی کارکنوں کو ہوٹل سے باہر نکال دیا گیا۔ ملک احمد خان، حافظ حمد اللہ، امیر مقام، علامہ ساجد میر، عبدالغفور حیدری، شاہد خاقان عباسی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے اراکین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 950932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش