0
Sunday 29 Aug 2021 00:46

افغانستان میں‌ طالبان کی واپسی، پشاور میں‌ برقعوں کی مانگ بڑھ گئی

افغانستان میں‌ طالبان کی واپسی، پشاور میں‌ برقعوں کی مانگ بڑھ گئی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں طالبان کی واپسی اور اقتدار سنبھالنے کے بعد پشاور میں برقعوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کا 14 اگست کو اقتدار سنبھالنے کے بعد سے دنیا بھر میں مختلف تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ ان میں سب سے بڑی تبدیلی خود افغانستان میں ہے، جہاں ہزاروں کی تعداد میں شہری اپنا وطن چھوڑ کر اچھی زندگی کی تلاش میں دیارِ غیر جانے کے خواہش مند ہیں۔ بیرونِ ملک جانے کے خواہش مند افغان شہریوں کے انخلا میں امریکا، برطانیہ، فرانس سمیت دیگر مدد فراہم کررہے ہیں، جہاں کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ موجود جہازوں کے ذریعے ان شہریوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے اور اکثریت میں آنے کے بعد خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں برقعوں کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پشاور کے دکانداروں کے مطابق طالبان کے آنے کے بعد سے اُن کا کاروبار چمک اٹھا ہے کیونکہ بڑی تعداد میں برقعے اور حجاب افغانستان برآمد کیے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 950939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش