0
Sunday 29 Aug 2021 01:04

افغانستان کی صورتحال بگڑی تو سب متاثر ہوں گے، وزیر خارجہ

افغانستان کی صورتحال بگڑی تو سب متاثر ہوں گے، وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک افغانستان کے معاملے پر پوری طرح باخبر ہیں، افغانستان کی صورتحال بگڑتی ہے تو سب متاثر ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام ہوتا ہے تو پورا خطہ اس سے مستفید ہوگا، طالبان قیادت کے سب سے رابطے ہیں، افغانستان کے لوگ کئی دہائیوں سے جنگ کا سامنا کر رہے ہیں، افغانستان کے لوگ امن چاہتے ہیں جو کہ ماضی میں ہونے والی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی سے ہم سب کو سبق سیکھنا ہے اسے دہرانا نہیں چاہیے، اگر افغانستان سے مثبت پیغام آرہا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، افغانستان کو اگر تنہا چھوڑا گیا تو اس کا نقصان سب کو ہوگا، افغانستان کے معاملے میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کابل میں جاری انخلا کے عمل میں پاکستان مختلف ممالک کے سفارتی عملے کو نکالنے میں مدد فراہم کر رہا ہے، پی آئی اے نے اس صورتحال میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان پر لوگ اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اسپائلرز میں بھارت سرفہرست ہے، بھارت پاکستان کو نیچا دکھانے کے لیے منفی حرکتیں کر رہا ہے، بھارت نے مختلف گروپس کو دہشت گردی کے لیے جوڑا، بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ خدشات موجود ہیں، ہمیں محتاط رہنا ہوگا، ہم نے افغانستان کے ساتھ بارڈر بند نہیں کی، بارڈر مینجمنٹ کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 950940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش