QR CodeQR Code

احتجاجی کسانوں پر لاٹھی چارج شرمناک ہے، راہل گاندھی

29 Aug 2021 09:36

پرینکا گاندھی نے کہا کہ کسان محنت کرکے کھیتوں میں لہلہاتی ہوئی فصل دیتے ہیں۔ بی جے پی حکومت اپنا حق مانگنے پر انہیں لاٹھی سے لہولہان کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے سابق صدار راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہریانہ کے کرنال میں سنیچر کو کسانوں پر لاٹھی چارج شرمناک ہے اور بی جے پی حکومت کی یہ کارروائی اس کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’پھر خون بہایا ہے کسان کا، شرم سے سر جھکا ہندوستان کا، کسان مخالف بی جے پی‘‘۔

اس سے قبل پرینکا گاندھی نے کہا کہ کسان محنت کرکے کھیتوں میں لہلہاتی ہوئی فصل دیتے ہیں۔ بی جے پی حکومت اپنا حق مانگنے پر انہیں لاٹھی سے لہولہان کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں پر پڑی ایک ایک لاٹھی بی جے پی حکومت کے تابوت میں کیل کا کام کرے گی۔ اس دوران کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی اس لاٹھی چارج پر ہریانہ حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کھٹر صاحب، آج کرنال میں ہر ہریانوی کی روح پر لاٹھی برسائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر کسانوں کے جسم سے بہتے خون کو آنے والی تمام نسلیں یاد رکھیں گی۔


خبر کا کوڈ: 950973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950973/احتجاجی-کسانوں-پر-لاٹھی-چارج-شرمناک-ہے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org