0
Sunday 29 Aug 2021 19:59

اقتصادی دہشتگردی کیخلاف جدوجہد کے میدان میں شام کے ہمراہ بڑا قدم اٹھائینگے، امیر عبداللہیان

اقتصادی دہشتگردی کیخلاف جدوجہد کے میدان میں شام کے ہمراہ بڑا قدم اٹھائینگے، امیر عبداللہیان
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان آج شام کے اپنے دورے پر بغداد سے دمشق پہنچے ہیں جہاں شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران، عراق و شام کے تعلقات تزویراتی نوعیت کے حامل ہیں اور میں انتہائی فخر کے ساتھ کہتا ہوں کہ میں نے اپنا پہلا دوطرفہ دورہ دمشق سے شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے بہاء مشترکہ فتوحات حاصل کی ہیں جبکہ آج ہم یہاں دمشق میں موجود ہیں تاکہ اقتصادی، تجارتی و ثقافتی سمیت ہر میدان کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان استوار دوطرفہ تعلقات کا ازسرنو جائزہ لے سکیں۔ انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی دہشتگردی کے خلاف جدوجہد پر مبنی ایران و شام کی اعلی قیادت کے عزم بالجزم اور دونوں ممالک کی عوام کی مدد سے آج ایک بڑا قدم اٹھائیں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ ہم شامی حکومت و عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 951029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش