0
Sunday 29 Aug 2021 21:26

مسلمانوں کو تمام وابستگیوں سے بلند ہوکر اپنے مسائل کے حل کیلئے آگے آنا چاہیئے، ایڈووکیٹ ظفر احمد

مسلمانوں کو تمام وابستگیوں سے بلند ہوکر اپنے مسائل کے حل کیلئے آگے آنا چاہیئے، ایڈووکیٹ ظفر احمد
اسلام ٹائمز۔ مسلمانوں پر متحد اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر اپنے مسائل کے حل کے لئے کوشش کرنے پر زور دیتے ہوئے انٹیگرل یونیورسٹی لکھنؤ کے بانی رکن ایڈووکیٹ ظفر احمد نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو تمام وابستگیوں سے اوپر اٹھ کر اپنے مسائل کے حل کے لئے آگے آنا چاہیئے۔ انہوں نے دعوٰی کیا کہ مسلمانوں کی حالت اس وقت راہ پڑے پتھر کی ہوگئی ہے جو جب اور جہاں چاہتا ہے ٹھوکر مار کر چلا جاتا ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ مسلمان ذات پات، مسلک، علاقائیت اور اشراف و ارذال میں منقسم ہوکر بکھرئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ کہیں ان کی مساجد، منہدم کی جارہی ہیں، کبھی درگاہوں پر بلڈوزر چلا دیا جارہا ہے تو کہیں مکانات توڑے جارہے ہیں تو کہیں قبرستانوں پر قبضہ ہورہا ہے تو کہیں مسلمانوں کے نام و نشان مٹانے کے لئے نام بدلے جارہے ہیں اور اب حد تو یہ ہوگئی ہے کہ اب ان کے آثار بھی مٹائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد میں بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا کلمہ بھی ایک ہے، رسول (ص) بھی ایک ہے، اللہ بھی ایک ہے، کتاب بھی ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتشر ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے جب کہ متحد ہونے کی ہزاروں وجوہات ہیں، اس کے باوجود مسلمان منتشر ہیں جس کیوجہ سے مسلمانوں کی نہ صرف سیاسی حیثیت ختم ہوئی ہے بلکہ سماجی حیثیت بھی جاتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر حکومت میں مسلمانوں پر حملے ہوتے رہے ہیں لیکن اب صرف مسلمانوں پر ہی حملے نہیں ہورہے ہیں بلکہ ان کے دین پر بھی حملہ اور چھیڑ چھاڑ شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بسنے والی دوسری قوموں سے مسلمانوں کو سبق سیکھنا چاہیئے کہ انہوں نے بہت کم تعداد میں ہونے کے باوجود یہاں کے ہر شعبہ اپنا دبدبہ قائم کیا ہے اور حکومت بھی ان کی بات سننے پر مجبور ہے کیونکہ وہ لوگ سیاسی وابستگی سے اوپر اٹھ کر اپنی قوم کے لئے کام کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 951036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش