0
Sunday 29 Aug 2021 21:21
لبنان کو ایرانی تیل کی برآمد

ایرانی تیل کے حامل بحری بیڑے نہر سوئز کے قریب پہنچ گئے

ایرانی تیل کے حامل بحری بیڑے نہر سوئز کے قریب پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ لبنانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کی درخواست پر ایران کی جانب سے بیروت کے لئے ارسال کردہ ایندھن کے حامل ایرانی بحری بیڑے اکثر مسافت طے کر کے نہر سویز کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ لبنانی چینل ایل بی سی کے مطابق سربراہ حزب اللہ سید حسن نصراللہ کی جانب سے پیش کردہ تجویز کے مطابق بیروت کو ارسال کئے جانے والے ایرانی تیل کے حامل بحری بیڑے اس وقت نہر سویز میں داخل ہو رہے ہیں جس کے بعد وہ عنقریب ہی لبنانی سمندری حدود میں پہنچ جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق کہا یہ جا رہا ہے کہ ان بحری بیڑوں کا مقصد شام کی بندرگاہ "بانیاس" ہے جبکہ یہ بھی بعید نہیں کہ ان کا حقیقی مقصد بیروت ہی ہو۔ لبنانی چینل نے بتایا کہ سید مقاومت کی جانب سے ذکر شدہ ایرانی تیل بردار تیسرا بحری بیڑہ 5 تا 10 ستمبر کے درمیان اپنا سفر شروع کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 951039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش