0
Sunday 29 Aug 2021 22:09

وفاقی حکومت عوام کا معاشی قتل کر رہی ہے، نثار کھوڑو

وفاقی حکومت عوام کا معاشی قتل کر رہی ہے، نثار کھوڑو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت زمینی حقائق سے لا علم ہے، حکومت عوام کا معاشی قتل کر رہی ہے۔ حیدرآباد میں سیینیٹر تاج حیدر، وقار مہدی، جام خان شورو اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ ارسا کے چیئرمین کی عمر 74 سال ہے لیکن ابھی تک ملازمت پر ہیں، جبکہ وفاقی حکومت نے سندھ سے تعلق رکھنے والے 16 ہزار ملازمین کو نکالا ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ ارسا کا چیئرمین سندھ سے مقرر کیا جائے۔ پی پی رہنما نے کہا کہ 5 ستمبر سے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ حکومت نے احتجاج کے سوا دوسرا راستہ نہیں چھوڑا۔
خبر کا کوڈ : 951048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش