0
Sunday 29 Aug 2021 22:15

کراچی میں جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا، محکمہ داخلہ سندھ

کراچی میں جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا، محکمہ داخلہ سندھ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں کورونا وائرس کی ایس اوپیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا، کراچی میں جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا، جبکہ حیدرآباد میں جمعے اور ہفتے کو کاروبار بند رکھا جائے گا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی، آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات دس بجے تک اجازت ہوگی۔ حکم نامے کے مطابق فوڈ ڈیلیوری 24 گھنٹے کی جاسکے گی، شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی برقرار رہے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں مزارات بند رہیں گے، پابندیاں یکم سے 15 ستمبر تک ہوں گی۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ انڈور جم صرف ویکسینیٹڈ افراد استعمال کرسکیں گے، کراچی اور حیدرآباد میں بازار رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ سندھ کے باقی شہروں میں بازار رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹورز، بیکریاں، سی این جی اسٹیشن، پیٹرول پمپ 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 951050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش