0
Sunday 29 Aug 2021 22:30

بلاول بھٹو نے عمران حکومت کو ناکام اور نااہل ترین قرار دے دیا

بلاول بھٹو نے عمران حکومت کو ناکام اور نااہل ترین قرار دے دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ناکام اور نااہل ترین ہے، ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے، نوجوان بے روزگار ہو رہے ہیں، لیکن حکومت اپنی 3 سال کی تباہی کا جشن منا رہی ہے، پاکستان کو ایک مرتبہ پھر ضرورت ہے، جیالے تیار ہو جائیں، ہم سب کو ملک کر پاکستان کو بچانا ہے، بہت سے دوستوں پر بھروسہ کیا لیکن انہوں نے دھوکہ کیا، تمام غیر جمہوری قوتوں کو بھگائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع خیرپور کے شہر کوٹ ڈیجی میں واقع وسان ہاﺅس میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ نااہل اور ناجائز حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے، اس حکومت نے عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عام آدمی کو تکلیف پہنچائی ہے، یہ عوام کے حقوق سلب کرنا اور ان پر ڈاکا مارنا چاہتے ہیں، عمران خان عوام سے ہر طرح کے حقوق چھیننا چاہتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس عمران خان کا مقابلہ کرنا ہے، پاکستان کے عوام کو اس حکومت سے نجات دلانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ اسلام آباد میں بیٹھا کوئی کٹھ پتلی عوام کے حق پر ڈاکا مارے، سلیکٹڈ عمران خان ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرتا تھا، اسی عمران خان نے ان سے بھی روزگار چھین لیا، جن کے پاس روزگار تھا، نوجوان دو دو ڈگریاں لے کر دھکے کھا رہے ہیں لیکن انہیں بھی روزگار نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے پاﺅں پہ کھڑے ہو کر اپنی جماعت کی سیاست کریں گے اور تمام غیر قانونی قوتوں کو بھگائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 951052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش