0
Monday 30 Aug 2021 00:13

فضل الرحمان اپنی سیاسی اَنا کی تسکین کیلئے خود کو مزید رسوا نہ کریں، فواد چوہدری

فضل الرحمان اپنی سیاسی اَنا کی تسکین کیلئے خود کو مزید رسوا نہ کریں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پی ڈی ایم جلسے کو ناکام شو قرار دیا اور کہا کہ آج پی ڈی ایم نے صرف شو کیا، جس میں کوئی پاور نہیں تھی، ایسی نااہل اور غیر سنجیدہ اپوزیشن پاکستان کی تاریخ میں دیکھنے کو نہیں ملی۔ اپنے ردعمل میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ مولانا سے گزارش ہے کہ اپنی سیاسی اَنا کی تسکین کیلئے خود کو مزید رسوا نہ کریں، مولانا نے جس اتحاد کی بھی قیادت کی، وہ کامیاب نہ ہوسکا، کوئی شک نہیں کہ سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔ یہ آئندہ 7 سال بھی احتجاجی بینرز اٹھا کر گزارا کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ دراصل پیپلزپارٹی کے خلاف تھا، شہباز شریف کو نواز شریف نے سو ڈنڈے کھانے کیلئے رکھا ہوا ہے، شہباز صاحب مہنگائی اس لیے ہوئی کیونکہ آپ کے بڑے بھائی اور داماد عوام کی جیب کاٹ کر لندن چلے گئے، فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر جلسوں کی صورت قانون اور ایس او پیز کی دھجیاں اڑانا قابل مذمت ہے۔ اپوزیشن آخر کب تک معصوم عوام کی جانوں سے یوں ہی کھیلتی رہے گی۔؟
خبر کا کوڈ : 951077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش