QR CodeQR Code

کوئٹہ، علامہ کاظم بہجتی کا مہاجرین کی قیامگاہ کا دورہ، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

30 Aug 2021 15:56

انہوں نے اپنے دورے کے دوران مساجد کے صدور اور انتظامیہ سے مہاجرین کی مشکلات اور مسائل دریافت کئے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔


اسلام ٹائمز۔ مدرسہ علیؑ ابن ابی طالب کے سربراہ اور عالم دین علامہ محمد کاظم بہجتی اور علامہ سید امجد زیدی نے کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن کی مختلف مساجد اور امامبارگاہوں میں قیام پذیر افغان مہاجرین اور انتظامیہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس عزاء کمیٹی کے رکن جعفر علی ان کی رہنمائی کے لئے موجود تھے۔ علامہ کاظم بہجتی نے مساجد کے صدور اور انتظامیہ سے مہاجرین کی مشکلات اور مسائل دریافت کئے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس کٹھن وقت میں مساجد و امامبارگاہوں کے صدور اور انتظامیہ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے ان کی توفیقات میں اضافے اور مہاجرین کے بہتر مستقبل کی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 951173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/951173/کوئٹہ-علامہ-کاظم-بہجتی-کا-مہاجرین-کی-قیامگاہ-دورہ-ہر-ممکن-مدد-یقین-دہانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org