QR CodeQR Code

دمشق، امیر عبداللہیان کی فلسطینی مزاحمتی راہنماؤں کیساتھ ملاقات

30 Aug 2021 17:24

شامی دورے پر دمشق میں موجود ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطینی مزاحمتی محاذ کے رہنماؤں کیساتھ ملاقات کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق شام کے اولین سرکاری دورے پر دمشق میں موجود ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے فلسطینی مزاحمتی محاذ کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی ہے جس میں مزاحمتی محاذ کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں عالمی استکباری طاقتوں کے ناجائز قبضے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بھرپور مقابلے پر تاکید کی گئی اور مظلومین عالم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا اصلی ترین مسئلہ قرار دیا اور دنیا بھر کے مستضعفین کی اخلاقی و مادی امداد کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی محاذ کو بے دریغ ایرانی حمایت کا یقین دلوایا۔


خبر کا کوڈ: 951190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/951190/دمشق-امیر-عبداللہیان-کی-فلسطینی-مزاحمتی-راہنماؤں-کیساتھ-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org