0
Monday 30 Aug 2021 19:10

قرآن ہی صراط مستقیم ہے، گورنر پنجاب چودھری سرور

قرآن ہی صراط مستقیم ہے، گورنر پنجاب چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل علماء کونسل کے مرکزی ناظم علامہ میر محمد آصف اکبر نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ علامہ میر آصف اکبر نے عاشورہ محرم الحرام میں لا اینڈ آرڈر کے مثالی انتظامات اور اتحاد امت و بین الامسالک ہم آہنگی کیلئے بروئے کار لائی جانیوالی کاوشوں کو سراہا۔ علامہ میر آصف اکبر نے پرائمری اور مڈل کلاس سے ترجمہ قرآن کو لازمی مضمون کے طور پر پڑھائے جانیوالے حکومتی فیصلہ کو سراہا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ عربی زبان کی ترویج و اشاعت اور فروغ کیلئے منہاج القرآن تدریسی خدمات دینے کیلئے تیار ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ قرآن ہی صراط مستقیم ہے، ادارہ منہاج القرآن کی تعلیمی و تربیتی خدمات بالخصوص شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمت دین اور خدمت خلق قابل تحسین ہے، وہ پوری دنیا میں اسلام اور انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں اور نوجوانوں کی اخلاق اور کردار سازی کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 951216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش