QR CodeQR Code

کراچی اور بلوچستان کی صورتحال کے جائزے کیلئے، 17 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

28 Aug 2011 15:02

اسلام ٹائمز: پی پی پی سے شامل کئے گئے رکن میں خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، نور عالم، آیت اللہ درانی ، قادر پٹیل ن لیگ کے ارکان میں سردار مہتاب، خواجہ آصف، زاہد حامد اور رانا تنویر، پی ایم ایل کیو کے ارکان میں غوث بخش مہر، ریاض پیرزادہ اور زبیدہ جلال شامل ہیں، ایم کیو ایم کے ارکان میں حیدر عباس رضوی اور سہیل منصور شامل ہیں۔


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کراچی اور بلوچستان کی صورتحال کے جائزے کیلئے 17 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ کمیٹی کے ارکان میں پی پی پی کے پانچ، مسلم لیگ(ن) کے چار، مسلم لیگ(ق) کے تین، ایم کیو ایم کے دو، جے یو آئی (ف)، اے این پی اور مسلم لیگ فنکشنل کے ایک ارکان شامل کئے گئے ہیں۔ پی پی پی سے شامل کئے گئے رکن میں خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، نور عالم، آیت اللہ درانی ، قادر پٹیل ن لیگ کے ارکان میں سردار مہتاب، خواجہ آصف، زاہد حامد اور رانا تنویر، پی ایم ایل کیو کے ارکان میں غوث بخش مہر، ریاض پیرزادہ اور زبیدہ جلال شامل ہیں، ایم کیو ایم کے ارکان میں حیدر عباس رضوی اور سہیل منصور شامل ہیں، مسلم لیگ فنگشنل کے خدا بخش راجڑ، اے این پی کے غلام احمد بلور، جے یو آئی (ف) کے مولانا فضل الرحمان کمیٹی میں شامل کئے گئے ہیں۔ کمیٹی کراچی اور بلوچستان کی صورتحال پر 2ماہ میں اپنی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 95122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/95122/کراچی-اور-بلوچستان-کی-صورتحال-کے-جائزے-کیلئے-17-رکنی-پارلیمانی-کمیٹی-تشکیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org