QR CodeQR Code

وزیر اعظم سے چیئرمین واپڈا کی ملاقات، ڈیموں کی تعمیر میں پیشرفت سے آگاہ کیا

30 Aug 2021 20:00

وزیر اعظم نے ڈیموں کی تعمیر میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین واپڈا نے وزیرِ اعظم کو ڈیکیڈ آف ڈیمز (ڈیموں کی دہائی) کے تحت پاکستان میں جاری بڑے ڈیموں کی تعمیر پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے ڈیموں کی تعمیر میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے نئے ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نئے ڈیمز کی تعمیر پانی کے ساتھ ساتھ ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سستی بجلی کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی۔


خبر کا کوڈ: 951223

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/951223/وزیر-اعظم-سے-چیئرمین-واپڈا-کی-ملاقات-ڈیموں-تعمیر-میں-پیشرفت-ا-گاہ-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org