QR CodeQR Code

عمران خان کی قیادت جی بی کو ترقی کی راہ پر ڈال چکی، فتح اللہ خان

30 Aug 2021 20:40

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ایک بیان میں کہا کہ غذر ایکسپریس وے، میڈیکل کالج، شونٹر پاس، انجینئرنگ کالج، نرسنگ کالج سمیت سینکڑوں منصوبے عمران خان کی مرہون منت ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت گلگت بلتستان کو ترقی کی شاہراہ پہ ڈال چکی ہے۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئینی، معاشی، تعلیمی، سماجی اور معاشرتی ڈھانچہ ترقی کے زینے پر رواں دواں ہے۔ غذر ایکسپریس وے، میڈیکل کالج، شونٹر پاس، انجینئرنگ کالج، نرسنگ کالج سمیت سینکڑوں منصوبے عمران خان کی مرہون منت ہیں۔وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پینے کے صاف پانی کے منصوبے ہوں یا صحت کی سہولیات، تعلیم کا میدان ہو یا عدالتی اصلاحات وزیر اعظم عمران خان کا کردار تاریخ کے سنہری ابواب کا ایک ایسا باب ہوگا جس کو کوئی نہیں مٹا سکتا۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جی بی میں محرومیوں کا دور اب ختم ہو رہا ہے اور اب لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے، جس میں تعلیم ، روزگار، انصاف، صحت سمیت زندگی کی تمام سہولیات عام آدمی کی پہنچ میں ہونگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام کی زندگیوں میں عنقریب ایک معاشی انقلاب آنے والا ہے اور عام آدمی کی زندگی میں حکومتی اقدامات کے ثمرات جلد ہی نظر آئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 951230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/951230/عمران-خان-کی-قیادت-جی-بی-کو-ترقی-راہ-پر-ڈال-چکی-فتح-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org