0
Monday 30 Aug 2021 23:07

امریکا کو افغانستان میں شکست تسلیم کرلینی چاہئے، مولانا فضل الرحمان

امریکا کو افغانستان میں شکست تسلیم کرلینی چاہئے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اور اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا کو افغانستان میں شکست تسلیم کرلینی چاہئے، شکست خوردہ قوتیں شرائط نہیں لگاتیں۔ اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران حکومت نے کہا کہ ہمیں 57 ممالک کی حمایت حاصل ہے، قرارداد پیش کرنے کیلئے ہم 16 ممالک کی حمایت بھی حاصل نہیں کرسکے، یہ لوگ ملک کی پالیسی بنائیں گے؟۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے عمران حکومت کو کہا کہ تم سے تو کوئی بات کرنے کیلئے تیار نہیں، موجودہ حکومت کی حکمرانی کا جواز نہیں بچا۔ جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پچھلی حکومت کے کیے کام بھی برباد کر دیئے، ہمیں کرپٹ لوگوں سے ملک کو آزاد کروانا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید سوال اٹھایا کہ فارن فنڈنگ کیس کا کیا ہوا، بی آر ٹی پشاور اور گندم اسکینڈل کہاں گئے؟۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیب ایک جانبدار ادارہ ہے، ختم ہو جانا چاہئے، دھاندلی کے ذریعے آنے والے کیا انتخابی اصلاحات لا رہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا ہے، ہم ان کی انتخابی اصلاحات کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 951258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش