QR CodeQR Code

بشار الاسد حکومت کی سرنگونی کیلئے امریکہ و مغرب نے دہشتگردوں کو کھلم کھلا استعمال کیا، سرگئے لاؤروف

30 Aug 2021 23:44

افغانستان میں ہونیوالے دہشتگرد بم حملے کیبعد امریکہ و یورپ کیجانب سے بہائے جانیوالے مگر کچھ کے آنسوؤں پر اظہار خیال کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے دہشتگردی سے متعلق امریکہ و یورپ کے دوہرے معیارات کی شدید مذمت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں رونما ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکے پر دہشتگردوں کے خلاف مقابلے پر مبنی سامنے آنے والے امریکی حکام کے بیانات کے جواب میں روسی وزیر خارجہ سرگئے لاؤروف نے دہشتگردوں کے خلاف امریکہ و یورپ کی جانب سے اختیار کردہ دوہرے معیارات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی ٹاس کے مطابق سرگئے لاؤروف نے شام اور وہاں امریکہ و مغربی ممالک کی سرگرمیوں کے بارے روسی موقف کو برملا کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ماسکو نے شام میں سیاسی عمل کے پنپنے کے لئے تعمیری حالات پیدا کئے ہیں کہ تاہم اس عمل کے کمزور و سست ہونے میں روس کا کوئی قصور نہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ ہم نے شامی بحران کے حل کے لئے ایک سیاسی عمل تشکیل دیا تاہم یہ عمل سستی کی جانب مائل ہے جبکہ اس مسئلے میں ہمارا کوئی قصور نہیں، بہرحال یہ عمل کام کر رہا ہے.. سرگئے لاؤروف نے شامی سیاسی عمل کو اپنی جانب سے سست قرار دیئے جانے کی وجہ بتائے بغیر، شام کے بارے امریکہ و یورپی ممالک کے دوہرے معیارات کی شدید مذمت کی اور تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ و مغرب نے شام میں بشار الاسد حکومت کی سرنگونی کے لئے دہشتگردوں کا کھلم کھلا استعمال کیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے ایک مرتبہ پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب داعش اور اس کے ساتھ منسلک دوسری دہشتگرد تنظیمیں شامی دارالحکومت کی دہلیز پر پہنچ چکی تھیں اور دہشتگرد شام کے اندر زور پکڑ رہے تھے تو مغربی دنیا نے انتہائی اطمینان کے ساتھ یہ سارا منظر دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ روس نے اپنی خودمختاری و حکومتی سلامتی اور اس کے ساتھ ساتھ شام میں موجود عیسائیت کی حفاظت کے لئے شامی حکومت کی مدد کی ہے۔ سرگئے لاؤروف نے اپنی گفتگو کے آخر میں تاکید کی کہ شام عیسائیت کا گہوارہ ہے جبکہ اس ملک کو اس میں موجود تمام عیسائیوں کے خاتمے کا خطرہ لاحق ہو چکا تھا۔


خبر کا کوڈ: 951272

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/951272/بشار-الاسد-حکومت-کی-سرنگونی-کیلئے-امریکہ-مغرب-نے-دہشتگردوں-کو-کھلم-کھلا-استعمال-کیا-سرگئے-لاؤروف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org