0
Monday 30 Aug 2021 23:50

پاراچنار، محکمہ زراعت کے افسران کا گاؤں آگرہ کا دورہ، کھیتوں اور باغات کا معائنہ

پاراچنار، محکمہ زراعت کے افسران کا گاؤں آگرہ کا دورہ، کھیتوں اور باغات کا معائنہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ زراعت کرم کے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر فیاض علی جان، محکمہ زراعت کے آفیسر عمران اور دیگر افسران نے گاؤں آگرہ کا دورہ کیا اور آگرہ کے زمینداروں سے ملاقات کی، انہوں نے مختلف کھیتوں اور باغات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ زراعت کے افسران اور ماہرین نے زمینداروں کی کاوشوں کو سراہا اور کسانوں کو فصلوں کی بیماریوں سے متعلق تفصیلی لیکچر دیا اور اس دوران ماہرین نے کسانوں کو سبزیوں اور باغات پر زہریلے سپرے کے نقصانات سے آگاہ کیا۔ گاؤں آگرہ کے زمینداروں نے فصلوں اور باغات سے متعلق مسائل بیان کئے، جس پر محکمہ زراعت کی ٹیم نے انہیں ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مستقبل میں بھی دوروں کا وعدہ کیا۔ مقامی کسانوں کی جانب سے حاجی روف حسین نے محکمہ زراعت کے افسران اور ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 951275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش