QR CodeQR Code

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں اضافہ

31 Aug 2021 01:18

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1817 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 111000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر95165 روپے ہوگئی۔ بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 5000 روپے کم ہے۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1430 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1226 روپے پر مستحکم رہی۔


خبر کا کوڈ: 951285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/951285/عالمی-مارکیٹ-میں-سونے-کی-قیمت-مستحکم-رہنے-کے-باوجود-پاکستان-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org