0
Tuesday 31 Aug 2021 11:40

طالبان کو اب امتحان کا سامنا ہے، زلمے خلیل زاد

طالبان کو اب امتحان کا سامنا ہے، زلمے خلیل زاد
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے لیے امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ طالبان کو اب افغانستان کو محفوظ امور خوش حال مستقبل کی طرف لے جانے کے امتحان کا سامنا ہے۔ جاری کیئے گئے ایک بیان میں افغانستان کے لیے امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زادنے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی جنگ ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہادر امریکی فوجیوں نے امتیاز اور قربانی کے جذبے سے خدمات انجام دیں، امریکی انخلاء کے بعد اب افغانوں کے لیے فیصلے کا لمحہ ہے۔ زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ افغانستان کا مستقبل افغانوں کے ہاتھ میں ہے، افغان عوام مکمل خود مختاری کے ساتھ اپنا راستہ منتخب کریں گے۔ افغانستان کے لیے امریکی خصوصی نمائندے کا مزید کہنا ہے کہ طالبان کو اب ملک کو محفوظ اور خوش حال مستقبل کی طرف لے جانے کے امتحان کا سامنا ہے۔ زلمے خلیل زاد کا یہ بھی کہنا ہے کہ پر امن و مستحکم افغانستان اور اس کے خوش حال مستقبل کے لیے ہماری نیک تمنائیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 951327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش