0
Tuesday 31 Aug 2021 19:33

قبضہ مافیا سے نجات دلائی جائے، لوئر کرم کے بنگش قبائل کا مطالبہ

قبضہ مافیا سے نجات دلائی جائے، لوئر کرم کے بنگش قبائل کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم صدہ بازار کے بنگش قبائل نے کہا ہے کہ بااثر افراد ان کی جائیداد، مارکیٹوں اور قبرستان پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور متعلقہ حکام بااثر افراد کے خلاف کاروائی نہیں کررہے، جس سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ کرم پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لوئر کرم صدہ بازار بنگش کے ممتاز علی، ڈاکٹر حسن جان، ناصر بنگش، طاہر حسین، احمد علی نے کہا ہے کہ سلیمان قصاب کا خاندان اپنے گینگ گروپ اور دیگر بااثر افراد کے ہمراہ ہماری جائیداد اور مارکیٹوں پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔ انتظامیہ اور پولیس بھی ان بااثر افراد کو لاقانونیت سے روکنے میں ناکام ہیں، اگر ان بااثر افراد کو قانون ہاتھ میں لینے سے منع نہ کیا گیا تو اس سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے قبرستان پر بھی بااثر افراد کا قبضہ ہے، متعلقہ حکام کو بار بار درخواستیں دی ہیں مگر شنوائی نہیں ہوتی، زخمی ساجد بنگش کا کہنا تھا کہ وہ عدالت سے اسٹے آرڈر لے کر صدہ تحصیل جا رہا تھا کہ مخالفین جو کہ اسلحہ اور خنجروں سے لیس تھے، نے اس پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ رہنماؤں نے جائیداد اور مارکیٹوں پر ناجائز قبضے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر بااثر افراد کو نہ روکا گیا تو اس سے علاقے میں ایک بار پھر امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 951412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش