QR CodeQR Code

کوئٹہ، ویکسین نہ لگوانے والوں کو پیٹرول فراہم کرنے پر پابندی عائد

31 Aug 2021 21:41

ایک پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد پر پابندیوں میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن نے کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو پیٹرول فراہم کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد پر پابندیوں میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کوئٹہ کے پیٹرول پمپس پر کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کو پیٹرول فراہم نہیں کیا جائے گا۔ اس وقت کورونا وائرس سے بچنے کا واحد حل ویکسینیشن کرانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویکسینیشن کرانے کے لئے آگاہی مہم بھی جاری ہے اور ویکسینیشن نہ کروانے والے تاجروں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں گئی۔ انہوں نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ ویکسی نیشن کروائیں۔


خبر کا کوڈ: 951454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/951454/کوئٹہ-ویکسین-نہ-لگوانے-والوں-کو-پیٹرول-فراہم-کرنے-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org