0
Wednesday 1 Sep 2021 14:42

آرمی چیف سے جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات، کابل سے انخلا میں تعاون پر اظہار تشکر

آرمی چیف سے جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات، کابل سے انخلا میں تعاون پر اظہار تشکر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے وزیر خارجہ کی راولپنڈی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن وزیر خارجہ نے ملاقات کے دوران خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا اور کابل سے انخلاء میں پاکستان کے تعاون پر بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور باہمی فائدہ مند دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 951557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش