QR CodeQR Code

چاغی، گاڑی الٹنے سے 2 افراد جانبحق، 3 بچے زخمی

1 Sep 2021 17:22

لیویز ذرائع کے مطابق افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل میں باراتیوں کے ساتھ جانے والی گاڑی الٹنے سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع چاغی میں باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے دو افراد کے جاں بحق ہونے اور 3 بچوں کی شدید زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل میں باراتیوں کے ساتھ جانے والی گاڑی الٹنے سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں سوار تین بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 951584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/951584/چاغی-گاڑی-الٹنے-سے-2-افراد-جانبحق-3-بچے-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org