QR CodeQR Code

بھارت میں 1991ء جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، راہل گاندھی

1 Sep 2021 22:34

دہلی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت اس وقت ایک سنگین معاشی بحران میں پھنسا ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت میں زبردست معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور اس سے نکلنے کے لئے ایک نئے معاشی نقطہ نظر کی اشد ضرورت ہے۔ بدھ کو دہلی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت اس وقت ایک سنگین معاشی بحران میں پھنسا ہوا ہے۔ وزیر خزانہ ان حالات کو نہیں سمجھ رہی ہیں، اس لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو خود آگے آنا چاہئیے اور ماہرین سے بات کرنی چاہئیے اور ملک کو اس بحران سے نکالنے کے لئے کام کرنا چاہئیے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت میں بڑے نوٹوں کی منسوخی اور میڈ ان انڈیا جیسے مودی کے خیالات ناکام ہو چکے ہیں، اس لئے انہیں کانگریس کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہئیے اور ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے کام کرنا چاہئیے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ اس وقت ملک میں نہ صرف معاشی بحران ہے بلکہ قیادت کا بحران بھی پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم حالات دیکھ کر گھبرائے ہوئے ہیں اس لئے وہ ہر مسئلے پر خاموشی اختیار کرتے ہیں لیکن خاموشی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہماری حالت کو بھی سمجھتا ہے اس لئے وہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیدا ہونے والی معاشی صورتحال سے نکلنے کے لئے ایک نئے انداز کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 951610

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/951610/بھارت-میں-1991ء-جیسی-صورتحال-پیدا-ہوگئی-ہے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org