0
Wednesday 1 Sep 2021 20:31

سیاسی پوسٹ شیئر کرونگا نہ ہی کمنٹس، بلتستان کے پولیس اہلکاروں کو حلف نامہ جمع کروانے کا حکم

سیاسی پوسٹ شیئر کرونگا نہ ہی کمنٹس، بلتستان کے پولیس اہلکاروں کو حلف نامہ جمع کروانے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ بلتستان ڈویژن کے پولیس اہلکاروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ دو دن کے اندر سوشل میڈیا کا غلط استعمال نہ کرنے کا حلف نامہ جمع کروائیں۔ حلف نامے کا متن کچھ اس طرح ہوگا، '' میں ایک سرکاری ملازم کی حیثیت سے حلفیہ بیان لکھ دیتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر ریاستی قوانین پاسداری کرتے ہوئے مذہبی و فرقہ وارانہ گفتگو اور سیاسی پوسٹ شیئر نہیں کرونگا اور نہ ہی کمنٹس کروں گا۔ میری طرف سے مذہبی، فرقہ وارانہ اور سیاسی پوسٹس شیئر اور کمنٹس ہونے کی صورت میں معاشرے میں منافرت پھیلانے کی پاداش میں محکمہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہے''۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے آئی جی گلگت بلتستان کی جانب سے حال ہی میں ایک حکم نامے کے زریعے پولیس اہلکاروں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے تنبیہ کی گئی تھی۔ وفاقی حکومت نے بھی حال ہی میں سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگائی تھی۔
خبر کا کوڈ : 951621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش