QR CodeQR Code

ضیاء الحق کے دور میں افغان مہاجرین آئے آج تک بھگت رہے ہیں، ناصر حسین شاہ

1 Sep 2021 23:16

اپنے بیان میں وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا کام صرف جھوٹ بولنا ہے، پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت نہ بنائے، مگر پہلے سے زیادہ سیٹیں حاصل کیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ضیاء الحق کے دور میں افغان مہاجرین آئے آج تک انہیں بھگت رہے ہیں۔ اپنے بیان میں ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا کام صرف جھوٹ بولنا ہے۔ حالیہ ضمنی انتخاب سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی، بدین کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے بڑے پہلوان تھے، ساتویں، آٹھویں نمبر پر آئے۔ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت نہ بنائے، مگر پہلے سے زیادہ سیٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اب پی ڈی ایم سے باہر ہے۔ سندھ میں مہاجرین کے مسائل پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضیاء الحق کے دور میں افغان مہاجرین آئے آج تک انہیں بھگت رہے ہیں۔ ناصر شاہ نے کہا کہ مہاجرین کو اپنے کیمپس میں رہنا ہوتا ہے مگر ضیا الحق کی حکومت تھی جس کی وجہ سے انہیں آزاد چھوڑ دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 951647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/951647/ضیاء-الحق-کے-دور-میں-افغان-مہاجرین-آئے-آج-تک-بھگت-رہے-ہیں-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org