QR CodeQR Code

بھارتی فوج نے خوفزدہ ہو کر سید علی گیلانی کے جنازے پر کرفیو لگا دیا، شیری رحمان

2 Sep 2021 12:20

انتقال کے وقت سید علی گیلانی کی عمر 92 سال تھی اور 12 برس سے انہیں بھارتی فوج نے گھر میں نظر بند کر رکھا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج سید علی گیلانی سے اتنی خوفزدہ تھی کہ ان کے جنازے اور تدفین پر کرفیو لگا دیا۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر شیری رحمٰن نے سینئر کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر جاری کیے گئے ایک تعزیتی بیان میں کہی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سید علی گیلانی نے تمام عمر کشمیر کی جدوجہدِ آزادی میں گزار دی۔ واضح رہے کہ سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی گزشتہ روز بھارتی قید میں انتقال کر گئے۔ انتقال کے وقت سید علی گیلانی کی عمر 92 سال تھی اور 12 برس سے انہیں بھارتی فوج نے گھر میں نظر بند کر رکھا تھا۔ سید علی گیلانی کشمیر پر بھارتی قبضے کے بڑے مخالف اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے علم بردار تھے


خبر کا کوڈ: 951733

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/951733/بھارتی-فوج-نے-خوفزدہ-ہو-کر-سید-علی-گیلانی-کے-جنازے-پر-کرفیو-لگا-دیا-شیری-رحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org