0
Thursday 2 Sep 2021 14:48

لاہور، سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

مکہ و مدینہ کے بعد کشمیریوں کی مقدس جگہ پاکستان ہے، سراج الحق
لاہور، سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا
اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں ادا کی گئی۔ غائبانہ نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں، سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ غائبانہ نماز جنازہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے نامعلوم جگہ پر سید علی گیلانی کو دفن کیا ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے بھارت انتہا پسندی کی ڈگر پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بزدل بھارتی حکومت نے کرفیو لگا دیا ہے، بزدل بھارت سید علی گیلانی کے جنازے سے بھی خوفزدہ ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارت کا لبرازل اور سیکولرازم اپنی موت آپ مر چکا ہے، سید علی گیلانی نے جماعت اسلامی میں شمولیت کے بعد سرکاری ملازمت چھوڑ دی تھی، جماعت اسلامی سید علی گیلانی کی خدمات پر فخر کرتی ہے۔
 
سراج الحق نے کہا کہ سید علی گیلانی نے درس دیا کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، سید علی گیلانی نے ہر پاکستانی حکمران کو غیرت دلوائی لیکن حکومتیں سوئی رہیں، سید علی گیلانی نے کمزور بچوں اور خواتین کو ناقابل شکست بنا دیا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی کرنسی ایسی نہیں تھی جس سے سید علی گیلانی کو خریدا جاتا، مکہ اور مدینہ کے بعد کشمیریوں کی مقدس جہگہ پاکستان ہے، کشمیریوں کی قبروں پر پاکستان کے جھنڈے ہیں، پاکستان کی حکومت نے کشمیریوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ پاکستان کا حکمران سال میں ایک بار تقریر کرکے سمجھتا ہے اس نے کشمیریوں کا فرض ادا کر دیا، حکومت پاکستان اپنی ذمہ درای ادا کرے، سید علی گیلانی کی میت نہ دینے پر سراپا احتجاج بن جائے، سید علی گیلانی کا جسد خاکی بھارتی فوج سے واپس لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 951770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش