QR CodeQR Code

زیارت، شہداء مانگی ڈیم کے لواحقین کیلئے پیسے، پلاٹ اور نوکری کے احکامات جاری

2 Sep 2021 17:30

اپنے ایک بیان میں حکومت بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہدائے مانگی ڈیم کے ورثاء کیلئے تیس لاکھ روپے کے اجراء کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے شہدائے مانگی ڈیم کے ورثاء کے لئے تیس، تیس لاکھ روپے اجراء کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس کے علاوہ شہداء کے ورثاء کو پچاس لاکھ روپے کے پلاٹ اور سپاہی کے ورثاء کے لئے 10 لاکھ کے پلاٹ کے ساتھ ان کے بچوں یا لواحقین کو سرکاری ملازمتیں بھی فراہم کر دی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ رقم، پلاٹ اور ملازمتیں شہداء کے خون کا نعم البدل نہیں ہوسکتیں، لیکن ان کے ورثاء کی معاونت میں مددگار ضرور ثابت ہونگی۔ شہداء فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے تھے، ان کی جرات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔


خبر کا کوڈ: 951806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/951806/زیارت-شہداء-مانگی-ڈیم-کے-لواحقین-کیلئے-پیسے-پلاٹ-اور-نوکری-احکامات-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org