QR CodeQR Code

چمن، پاک افغان بارڈر آمد و رفت کیلئے مکمل طور پر بند

2 Sep 2021 21:54

افغانستان کی حکومت کے خاتمے اور طالبان کی آمد کے بعد پاک افغان بارڈر کو کچھ مدت کیلئے بند رکھنے اور دوبارہ کھولنے کا سلسلہ جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان سے متصل چمن بارڈر کو آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق چمن بارڈر کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی حکومت کے خاتمے اور طالبان کی آمد کے بعد پاک افغان بارڈر کو کچھ مدت کے لئے بند رکھنے اور دوبارہ کھولنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان میں طالبان کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود ہے، البتہ بارڈر پر انتطامیہ کی جانب سے آمد و رفت کرنے والوں کی چیکنگ میں سختی دیکھنے کو ملی ہے۔


خبر کا کوڈ: 951835

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/951835/چمن-پاک-افغان-بارڈر-آمد-رفت-کیلئے-مکمل-طور-پر-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org