0
Thursday 2 Sep 2021 22:18

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام گلگت میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام گلگت میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام سٹی پارک گلگت میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ مولانا محمد یونس نے پڑھائی، نماز جنازہ کے اجتماع سے مشتاق احمد ایڈووکیٹ نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان، نظام الدین سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی جی بی، مولانا محمد یونس خطیب مسجد الھدیٰ گلگت، مولانا تنویر احمد حیدری امیر جماعت اسلامی گلگت اور جمعہ دین مہتمم جامع مسجد اہلحدیث گلگت نے خطاب کیا۔ مقررین نے سید علی گیلانی کے جہد مسلسل اور کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مظلوم کشمیری مسلمانوں کی آزادی کے علمبردار تھے جنہوں نے آخری سانس تک قابض بھارتی فورسز سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھی۔
خبر کا کوڈ : 951840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش