QR CodeQR Code

کراچی میں تاجر برادری کی بھوک ہڑتال، سندھ حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

2 Sep 2021 23:31

تاجر رہنما فیصان راوت ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کے لئے پہنچے اور کہا کہ تاجر برداری کو بھوک ہڑتالی کیمپ میں دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، تاجر براداری کے مسائلوں کے حل کے لئے حکومت کو بھر پور کردار ادا کرنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ تاجر برادری نے اعلان کیا ہے کہ بھوک ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی، سندھ حکومت ہفتے میں 6 دن کاروبار کی اجازت دے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے ظالمانہ لاک ڈاؤن پر تاجر ایکشن کمیٹی کا علامتی بھوک ہڑتال جاری ہے، بھوک ہڑتالی کیمپ میں تاجروں کی بڑی تعداد موجود ہے، اس موقع پر تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے کہا کہ حکومت سے اپیل کرکر کے تھک گئے ہیں، بھوک ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔ شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے دوہرا معیار اپنا رکھا ہے، وفاقی حکومت بھی تاجر دشمنی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ تاجر رہنما جمیل پراچہ نے کہا کہ اب بھوک ہڑتال کے سوا کوئی اور راستہ نظر نہیں آرہا تھا، کراچی میں 2 دن کاروبار بند رکھنا حکومت کا دہرا معیار ہے، کراچی کی آبادی زیادہ ہے، 24 گھنٹے کاروبار ہونا چاہیئے، 24 گھنٹے کاروبار سے بازاروں میں رش نہیں ہوگا، سندھ حکومت ہفتے میں 6 دن کاروبار کی اجازت دے، حالات سے تنگ آکر تاجر خودکشی کررہے ہیں۔

تاجر رہنما فیصان راوت ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کے لئے پہنچے اور کہا کہ تاجر برداری کو بھوک ہڑتالی کیمپ میں دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، تاجر براداری کے مسائلوں کے حل کے لئے حکومت کو بھر پور کردار ادا کرنا چاہیئے۔ فیضان راوت کا کہنا تھا کہ کارروباری اوقات میں اصافہ تاجر کا جائز مطالبہ ہے اور حکومت کو یہ مطالبہ فوری مان لینا چاہیئے، کراچی میں کارروبار پورے ملک میں خوشحالی کی ضمانت ہیں۔ تاجر رہنما نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے تاجروں کے ساتھ زیادتی بند کرے، تاجر براداری کے جائز مطالبات اور ان کے حق کے لئے ہر ممکن عملی اقدامات کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 951852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/951852/کراچی-میں-تاجر-برادری-کی-بھوک-ہڑتال-سندھ-حکومت-سے-بڑا-مطالبہ-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org