QR CodeQR Code

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ

3 Sep 2021 13:53

صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کے مطابق تمام اسکول 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند رہیں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے باعث پنجاب بھر میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کی غیرمعمولی صورتحال کے باعث صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکول 6 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کے مطابق تمام اسکول 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند رہیں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے لہذا گھر پر محفوظ رہیں، اپنی اور اپنی فیملی کی حفاظت کریں۔


خبر کا کوڈ: 951916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/951916/کورونا-وائرس-کے-باعث-پنجاب-میں-اسکولز-بند-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org