0
Friday 3 Sep 2021 13:56

افغان طالبان پر اثر و رسوخ ہے لیکن کنٹرول نہیں، فواد چوہدری

افغان طالبان پر اثر و رسوخ ہے لیکن کنٹرول نہیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغان طالبان پر اثر و رسوخ ہے لیکن کنٹرول نہیں ہے۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ایسی صورتحال نہیں ہے کہ لوگ ملک چھوڑ کرنکل جائیں جبکہ ابھی تک افغان مہاجرین بھی پاکستان میں داخل نہیں ہوئے، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں حالات مستحکم رہیں، افغان طالبان پر اثر و رسوخ ہے لیکن کنٹرول نہیں ہے تاہم ہم کوشش کر رہے ہیں کہ کابل ائیرپورٹ جلد کھل جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کی تجویز کو پہلے بھی نہیں سنا گیا تھا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے اشرف غنی کو الیکشن نا کروانے کی تجویز دی تھی تاہم انہوں نے وزیراعظم کی تجویز نہیں مانی اور حالات آج سب کے سامنے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 951917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش