0
Friday 3 Sep 2021 21:16

ڈی جی خانہ فرہنگ ایران جعفر روناس کا ادارہ منہاج الحسینؑ کا دورہ

آقائے جعفر روناس نے علامہ محمد عباس قمی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا
ڈی جی خانہ فرہنگ ایران جعفر روناس کا ادارہ منہاج الحسینؑ کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینیہ پاکستان اور ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون لاہور کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر سے علامہ محمد عباس قمی مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور آقائے جعفر روناس نے ادارہ منہاج الحسینؑ کا دورہ کیا اور علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آقائے جعفر روناس نے علامہ محمد عباس قمی کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

ڈی جی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کا کہنا تھا کہ علامہ محمد عباس قمی کی ذکر آل محمدؑ کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد عباس قمی نے پاکستان میں ذاکری کو ایک نئی جہت دی۔ اس موقع آقائے جعفر روناس نے علامہ محمد عباس قمی کی قبر پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ علامہ محمد حسین اکبر نے جعفر روناس کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ 
خبر کا کوڈ : 951972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش