0
Friday 3 Sep 2021 21:18

پنجگور، ریٹائرڈ لیویز اہلکار کی گاڑی پر دستی بم حملہ

پنجگور، ریٹائرڈ لیویز اہلکار کی گاڑی پر دستی بم حملہ
اسلام ٹائمز۔ لیویز حکام کے مطابق بہرام نامی ریٹائرڈ لیویز اہلکار کی گاڑی پر پنجگور کے علاقے سراوان میں دستی بم حملہ کیا گیا ہے، جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سراوان میں نامعلوم افراد نے ریٹائرڈ اہلکار کی گاڑی پر دستی بم پھینک دیا، جس سے زور دار دھماکہ ہوا۔ واقعے کے بعد لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کئے، واقعہ کی تحقیقات کے لئے مزید کارروائی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 951974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش