0
Sunday 28 Aug 2011 16:44

بحرین کے وزیراعظم کا اچانک بیرونی ملک دورہ، برطرفی کی افواہ

بحرین کے وزیراعظم کا اچانک بیرونی ملک دورہ، برطرفی کی افواہ
منامہ:اسلام ٹائمز۔عرب ذرائع کے مطابق بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ نے ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کی غرض سے بالآخر  حکومت قطر کی وہ تجویز قبول کرلی ہے جس کے تحت شہزادہ خلیفہ بن سلمان کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے برطرف کیا جانا ہے۔ حکومت بحرین کے مخالف نیوز ذرائع نے اس سے قبل بتایا تھا کہ قطر اور متحدہ عرب امارات نے بحرین کو موجودہ بحران سے نکلنے کے لئے ایک تجویز پیش کی ہے کہ ملک کے وزیر اعظم کو ہٹایا جائے۔ مگر آل خلیفہ نے اس تجویز پر کسی قسم کے رد عمل کا اظہار نہیں کیا تھا۔
بحرین کے اخبار "الوطن" نے بھی آج اپنے آج کے شمارے میں لکھا ہے کہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ ایک اہم مقصد کی غرض سے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ تاہم اس کے اہم مقصد کی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ ریڈیو تہران پشتو پروگرام نے بعض ذرائع ابلاغ کا حوالہ دے کر واضح کیا ہے کہ آل خلیفہ نے جب وزرات عظمیٰ سے استعفے پر مبنی قطر اور امارات کی تجویز پر آمادگی ظاہر کی تو  وزیر اعظم فوری طور پر ملک سے باہر چلے گئے۔ 
واضح رہے کہ 14 فروری الائنس نے قطر کے اس منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے آل خلیفہ حکومت کی مکمل برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 95198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش