0
Saturday 4 Sep 2021 10:36

اتحادی افواج کی اسلام آباد کیلئے ایک دن میں 8 خصوصی پروازیں

اتحادی افواج کی اسلام آباد کیلئے ایک دن میں 8 خصوصی پروازیں
اسلام ٹائمز۔ افغانستان سے انخلا کے بعد پاکستان میں عارضی طور پر قیام پذیر غیرملکیوں کو اگلی منزل پر پہنچانے کیلئے افغانستان میں سابقہ اتحادی افواج کے طیاروں نے اسلام آباد کیلئے جمعہ کو اپ اور ڈاؤن کی 8 پرواز آپریٹ کیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترکی کے قیصری ائیرپورٹ سے اُڑنے والی قطر ائیر فورس کی 2 پروازوں ٹی یو اے ایف 740 اور ٹی یو اے ایف 741 نے اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پر جمعے کی سہہ پہر لینڈ کیا۔دونوں طیارے ڈیڑھ گھنٹے بعد روانہ ہو گئے، دونوں طیاروں نے دو طرفہ روٹ کیلئے افغانستان کی فضائی حدود استعمال کی۔ جس کے بعد دبئی سے روانہ ہونے والی رائل ائیر فورس کی خصوصی پرواز آر آر آر 5740 نے شام 6:45 بجے اور قبرص کے لارناکا ائیرپورٹ سے اُڑنے والی بیلجیم ائیر فورس کی خصوصی پرواز بی اے ایف 655 نے رات 7:40 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ اس کے علاوہ رائل ائیر فورس کی ایک پرواز رات 9 بجے جبکہ دوسری 30 منٹ بعد منزل پر روانہ ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 952045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش