0
Saturday 4 Sep 2021 18:38

ایم ڈبلیو ایم کا اذان کو دہشتگردی کہنے والے زاہد سعید بھٹہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ایم ڈبلیو ایم کا اذان کو دہشتگردی کہنے والے زاہد سعید بھٹہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں تنظیمی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر اور ریال پر پلنے والے وطن کے غدار ہماری عبادت اور اذان کو دہشتگردی کہہ کر ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 اگست کو ہونیوالی نام نہاد آل پارٹیز کانفرنس درحقیقت دہشتگردوں کی آماجگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کانفرنس میں جہاں تفرقہ بازی و فتنہ بازی ہو رہی ہو اور پاکستان میں بسنے والے 7 کروڑ شیعہ مسلمانوں پر کُفر کے فتوے صادر کیے جا رہے ہوں وہاں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا موجود ہونا حکومت کی شیعہ دشمن پالیسی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، اگر ایسا نہیں ہے تو فوری طور پر رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخیر کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ہماری عبادت ہماری عزاداری پر حکومت جھوٹے مقدمات درج کرے گی، ہمیں دیوار سے لگانے کی سازش میں معاونت کرے گی، تو ہم بھی اپنے دشمنوں کو چھوٹ نہیں دیں گے، ہم نے چودہ سو سالوں سے یزید کا تعاقب نہیں چھوڑا، ہم کسی یزیدی کا تعاقب نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اس معاملے سے لاتعلق ہے تو پھر اذان کی صداؤں میں علی ولی اللہ کے ورد کو دہشت گردی کہنے والے ملعون نام نہاد اسلامک لائیر فارم کے سرغنہ زاہد سعید بھٹہ کو فوری طور پر توہینِ مذہب، توہینِ اہلبیت علیہم السلام، توہینِ صحابہ رض اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرے اور گرفتار کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 952126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش