0
Saturday 4 Sep 2021 19:44

کورونا کے باعث اچانک پبلک ٹرانسپورٹ بند، ہزاروں شہری پھنس گئے

کورونا کے باعث اچانک پبلک ٹرانسپورٹ بند، ہزاروں شہری پھنس گئے
اسلام ٹائمز۔ این سی او سی کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کر دی۔ پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے شہر کے بس ٹرمینلز اور لاری اڈوں پر مسافروں کو ہجوم لگ گیا، فیملیز، بچوں، بزرگوں اور خواتین کیساتھ خوار ہوتی رہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر این سی او سی کے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلے پر ضلعی انتظامیہ نے لاہور سے دیگر شہروں کو جانیوالی پبلک ٹرانسپورٹ بند کر دی۔ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند ہونے سے فیملیز اور مسافر لاری اڈوں اور بس ٹرمینلز پر پھنس گئے۔

فیملیز بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کے ہمراہ خوار ہوتی رہیں اور اچانک انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کے فیصلے پر وفاقی حکومت کو کوستی رہی۔ بس ٹرمینلز اور لاری اڈوں پر شہری بے بسی کی تصویر بنے رہے۔ شہریوں نے کہا کہ حکومت انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے سے قبل اپنے آبائی علاقوں کو جانیوالے عوام کو ایک سے دو دن کی مہلت دیتی تاکہ مسافر اپنے گھروں تک پہنچ جاتے۔ شہریوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اچانک انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے تاکہ پردیسی اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔  
خبر کا کوڈ : 952137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش