0
Sunday 28 Aug 2011 17:55

کراچی میں بلا تفریق آپریشن کیا جا رہا ہے، میڈیا تعاون کرے آپریشن کے نتائج جلد سامنے لائینگے، خورشید شاہ

کراچی میں بلا تفریق آپریشن کیا جا رہا ہے، میڈیا تعاون کرے آپریشن کے نتائج جلد سامنے لائینگے، خورشید شاہ
کراچی:اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کے قیام کے لئے بلا تفریق آپریشن کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک بھر میں ستاون لاکھ گھرانوں میں راشن کارڈ تقسیم کر رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مرد و خواتین کی تفریق کو ختم کر کے برابری لانا چاہتی ہے۔ ہم اسی ارب روپے کی لاگت سے اسی لاکھ گھرانوں میں راشن کارڈ تقسیم کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی بحالی کے لئے بلا تفریق آپریشن کیا جا رہا ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق کراچی میں امن امان کی بحالی تک بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا، میڈیا تعاون کرے، آپریشن کے نتائج جلد سب کے سامنے لے کر آئیں گے۔ سکھر میں غریب اور نادار خواتین میں عید کے کپڑے اور دیگر سامان کی تقسیم کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران کئی جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن سے تفشیش جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو ان کے حقوق دیئے، ان کا کہنا تھا کہ غریب اور مستحق خواتین کے لئے وسیلہ کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 95214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش