QR CodeQR Code

عراق، امریکی فوج کے 2 لاجسٹک قافلے بم حملوں میں تباہ

4 Sep 2021 21:32

عراقی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے جنوبی و مرکزی علاقوں میں قابض امریکی فوج کے 2 لاجسٹک قافلے سڑک کنارے نصب بموں کیساتھ ٹکرا کر تباہ ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی میڈیا کے مطابق آج صوبوں الديوانيہ اور بابل میں 2 امریکی فوجی قافلے بم حملوں کا نشانہ بن کر تباہ ہو گئے ہیں۔ عراقی اي مجلے شفق نیوز نے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک کے جنوبی صوبے الديوانيہ کی حدود میں امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا جس سے اس میں شامل متعدد امریکی گاڑیاں اپنے حساس و قیمتی فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس حملے کے چند گھنٹوں کے بعد ہی عراق کے مرکزی صوبے بابل میں بھی امریکی فوج کا ایک اور لاجسٹک قافلہ بم حملے کا نشانہ بن کر تباہ ہو گیا جبکہ أصحاب الکہف نامي مزاحمتی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ عراقی میڈیا کے مطابق دونوں بم حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


خبر کا کوڈ: 952151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952151/عراق-امریکی-فوج-کے-2-لاجسٹک-قافلے-بم-حملوں-میں-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org